اردو

urdu

ETV Bharat / state

'اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے سي اے اےلایا گیا'

کانگریس پارٹی کے رہنما کیول سنگھ پٹھانيا نے آج الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی حکومت نے ترمیم شدہ قانون شہریت بے روزگاری، مہنگائی اور خواتین کے تحفظ جیسے حقیقی مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے لایا ہے۔

'اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے سي اے اےلایا گیا'
'اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے سي اے اےلایا گیا'

By

Published : Dec 23, 2019, 3:10 AM IST

پٹھانيا نے یہاں ریت میں یوتھ کانگریس کے ایک احتجاجی مظاہرے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ایسا کرنے کی کوشش میں حکومت نے لوگوں کو سڑکوں پر اترنے پر مجبور کر دیا ہے اور کچھ دنوں میں پولیس کارروائی میں دو درجن سے زیادہ جانیں چلی گئی ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ عوام کے غم وغصے کو پولیس زیادتیوں کے ذریعہ کچلنے اور دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو غیر جمہوری، غیر آئینی اور عوام مخالف ہے۔
مظاہرے میں ملک میں عصمت دری کے واقعات کی بڑھتی ہوئی تعداد، نربھیا معاملے کے قصورواروں کو سزا دلانے میں حکومت کی ناکامی، بے روزگاری اور مہنگائی کے مسائل اٹھائے گئے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سي اے اے واپس لیا جائے تاکہ لوگ ملک میں امن و امان کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔انہوں نے مذکورہ مسائل پر ایک وائٹ پیپر جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details