اردو

urdu

جامعہ تشدد: گرفتار 10 افراد 14 دن کی عدالتی تحویل میں

By

Published : Dec 17, 2019, 10:05 PM IST

جامعہ میں پرتشدد احتجاج کے بعد گرفتار 10 افراد کو دہلی کی عدالت نے 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

CAA stir continues: Delhi court sends 6 people to 14-day judicial custody
جامعہ تشدد: گرفتار 10 افراد 14 دن کی عدالتی تحویل میں

قبل ازیں دہلی پولیس نے 10 افراد کو ہنگامہ آرائی میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گرفتار شدہ افراد میں ایک بھی جامعہ ملیہ اسلامیہ کا طالب علم نہیں ہے جبکہ پولیس نے وضاحت پیش کرتے ہوئے جامعہ کے طلبا کو ابھی کوئی چلین چٹ نہیں دی گئی ہے۔ اگر طلبا کے ہنگامہ میں شامل ہونے کے ثبوت ملتے ہیں تو انہیں بھی گرفتار کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کل دہلی میں نئے شہریت قانون کے خلاف احتجاج پرتشدد شکل اختیار کرگیا تھا جس میں متعدد بسوں اور گاڑیوں کو نذرآتش کیا گیا اور پتھراؤں کے واقعات بھی پیش آئے تھے۔ ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں داخل ہوکر مبینہ طور پر طلبا کے ساتھ بربریت آمیز سلوک کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details