شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف جاری احتجاج کے دوران بند دہلی میٹرو کے تمام اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی دروازے کو کھول دیئے گئے ۔
میٹرو اسٹیشنوں کے دروازے کھول دیئے گئے - احتجاج کے بعد سیکیورٹی وجوہات
شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف جاری احتجاج کے دوران سیکیورٹی وجوہات کی بناء پردہلی میٹرو کے متعدد اسٹیشنوں کو بند کردیے گئے تھے۔
![میٹرو اسٹیشنوں کے دروازے کھول دیئے گئے میٹرو اسٹیشنوں کے دروازے کھول دیئے گئے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5432448-966-5432448-1576818096384.jpg)
میٹرو اسٹیشنوں کے دروازے کھول دیئے گئے
اطلاعات کے مطابق سیکورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے کچھ مٹرو اسٹیشنوں کے دروازے ابھی بھی بند رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں ، اس دوران کچھ مقامات پر تشدد کی وجہ سے کئی مظاہرین ہلاک ہوگئے۔