دارلحکومت دہلی کے جنترمنتر پر شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاجی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے معروف سماجی خدمت گار تپن بوس نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستانی فوجیوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ دونوں ہی اپنے لوگوں کو مارتی ہے۔
'تپن بوس کامتنازعہ بیان ' انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمارا دشمن نہیں ہے لیکن دونوں ملک کی حکومتیں ایک جیسی ہیں۔ ان دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔
تپن بوس کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی اور آر ایس ایس خوفزدہ ہے۔ شاہین باغ اور علی گڑھ میں جاری احتجاج کے سبب ان کی نینیدیں حرام ہیں۔
انہو ں نے کہاکہ لوگوں کو کیا پڑی ہے کہ حکومت کی جانب سے منظور کردہ قانون کے خلاف سڑکوں پر اتریں اور احتجاج کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔
'تپن بوس کامتنازعہ بیان ' تپن بوس نے کہاکہ پورے ملک میں لوگ اپنے اپنے طریقے سے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج میں شامل ہو رہے ہیں۔ کہیں بی جے پی کی ریاستی حکومت احتجاجیوں کو گولی مار رہی ہے تو کہیں نوجوانوں کو غداری کا مقدمہ دائرکرکے جیل پھیج رہی ہے۔
حکومت کو حقیقیت سننے کی عادت ڈال لینی چاہیے۔ عام لوگ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں تو انہیں غدار قراردیتے ہیں۔ ایسا آخر کب تک چلے گا؟