اردو

urdu

ETV Bharat / state

سال 2030 تک ملک پوری طرح خواندہ ہوجائے گا: نشنک - india will have a superior literacy rate

مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے کہا ہے کہ ہندوستان خواندگی مشن 'پڑھنا لکھنا مہم' کے تحت 2030 تک پوری طرح خواندہ ملک بن جائے گا۔

by 2030 india will have a superior literacy rate
علامتی تصویر

By

Published : Sep 8, 2020, 7:42 PM IST

ڈاکٹر نشنک نے آج کووڈ کے دور میں 'یوم بین الاقوامی خواندہ' کے موقع پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ یوم خواندہ کووڈ-19 کے دور میں خواندگی کو بڑھانے کے لئے منعقدکیا جارہا ہے اور اس میں نوجوانوں اور بالغوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔


انہوں نے کہا کہ سن 2030 تک ملک صد فیصد خواندہ ہوجائے گا اور دیہی اور شہری علاقوں میں 57 لاکھ غیرخواندہ کو سرگرمی کے ساتھ خواندہ بنایا جائے گا۔ جن ضلعوں میں خواتیں کی خواندگی کی شرح 60 فیصد سے کم ہے وہاں زیادہ توجہ دی جائے گی اور منیرگا اسکل ڈیولپمنٹ پروگراموں، اطلاعاتی تکنالوجی کھیل وغیرہ کے پروگرام سے خواندگی مہم کو جوڑا جائے گا۔


انہوں نے بتایا کہ خواندہ ہندوستان سے خودکفیل ہندوستان بنانے کے سمت میں ریاستی حکومتوں، غیر سرکاری تنظیموں، کارپوریٹ تنظیموں اور شہریوں اور دانشوروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details