دہلی کے شاہجہان آباد میں رمضان کی رونقیں قابل دید ہوا کرتی تھیں، دکانیں قمقموں کی روشنی سے چکا چوند رہتی تھیں اور بازاروں میں خریداروں کا جم غفیر ہوا کرتا تھا لیکن رواں برس ایسا نہیں ہے۔
رمضان المبارک کی آمد پر مٹیا محل بازار کو خصوصی طور پر سجایا جاتا ہے۔ اس شاہراہ پر موجود بیکری کی دوکانوں پر مختلف اقسام کے لذیذ بریڈ، شیر مال، میوا پراٹھے اور فروٹ کیک کی فروخت شروع ہو جاتی ہے لیکن ملک میں کورونا وائرس کا ستم اور حکومت کی جانب سے نافذ کرفیو سے دکاندار پریشان ہیں۔