اردو

urdu

ETV Bharat / state

نیپال میں بس حادثہ، 14 افرد ہلاک

نیپال کے سندھوپال چوک ضلع میں بس حادثہ ہوا اور اس حادثے میں کم از کم 14 افراد کی موت ہوگئی ہے۔

نیپال میں بس حادثہ، 14 افرد ہلاک
نیپال میں بس حادثہ، 14 افرد ہلاک

By

Published : Dec 15, 2019, 12:54 PM IST

Updated : Dec 15, 2019, 1:05 PM IST

نیپال کے ضلع سندھوپال چوك میں ایک بس کے گر کر تباہ ہونے سے کم از کم 14 افراد کی موت ہو گئی اور 16 دیگر زخمی ہو گئے۔

ضلع پولیس آفس کے ترجمان گنیش كھنال نے بتایا’’12 مسافروں کی موت جائے حادثے پر ہی ہو گئی جبکہ دو دیگر نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔بقیہ زخمیوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے‘‘۔

پولیس کے مطابق صبح تین بجے ضلع کے سنكوشي دیہی میونسپلٹی کے علاقے میں بس سڑک سے تقریباً 100 میٹر نیچے جا گری۔ بس ایک مذہبی اور سیاحتی مقام ڈولكھا کے كلن چوك سے دارالحکومت کھٹمنڈو کے کی طرف جا رہی تھی کہ راستہ میں یہ حادثہ ہو گیا۔

مسٹر كھنال نے کہا’’اندازہ ہے کہ بس میں کم سے کم 32 افراد سوار تھے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ بس کنڈکٹر شدید زخمی ہے‘‘۔

زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ شدید زخمیوں کوکھٹمنڈو لے جایا گیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔

خستہ حال سڑکوں اور پلک ٹرانسپورٹ کی قابل رحم حالت کی وجہ سے نیپال میں حالیہ برسوں میں سڑک حادثات کافی ہورہے ہیں۔ نیپال پولیس کے مطابق، گزشتہ 10 برسوں میں سڑک حادثات میں 22،000 سے زیادہ لوگوں نے جانیں گنوائی ہیں۔

Last Updated : Dec 15, 2019, 1:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details