اردو

urdu

ETV Bharat / state

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 29 جنوری سے 8 اپریل تک - راجیہ سبھا کی کاروائی

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 29 جنوری سے شروع ہوگا اور 8 اپریل تک چلے گا۔ عام بجٹ یکم فروری کو پیش کیا جائے گا۔

By

Published : Jan 14, 2021, 6:40 PM IST

سرکاری ذرائع کے مطابق، بجٹ اجلاس 29 جنوری کو پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں صدر کے خطاب کے ساتھ شروع ہوگا۔ اسی دن اقتصادی سروے پیش کیا جائے گا۔

بجٹ اجلاس کا پہلا حصہ 15 فروری تک چلے گا۔ اس کے بعد ، دوسرا حصہ 8 مارچ سے 8 اپریل تک ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مختلف وزارتوں سے متعلق پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹیاں گرانٹ کے مطالبات پر بات چیت کے بعد رپورٹ تیار کریں گی۔

واضح رہے کہ کووڈ 19 وبا کی وجہ سے پارلیمنٹ کے مان سون اجلاس میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں کارروائی باریوں میں چلی تھی۔

راجیہ سبھا کی کاروائی صبح نو سے ایک بجے تک اور لوک سبھا کی سہ پہر تین بجے سے سہ پہر سات بجے تک چلی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ بجٹ اجلاس کے دوران ، اسی نظام کو برقرار رکھنے یا نیا نظام بنانے کے بارے میں اعلی سطح پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے آغاز سے پہلے تمام ملازمین، افسران، سیکیورٹی اہلکاروں، صحافیوں، ممبران پارلیمنٹ اور وزراء کا کووڈ ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مکر سنکرانتی پر شہریوں کو سرکردہ رہنماؤں کی مبارکباد

تاہم، ان سب کو ٹیکہ لگانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے حال ہی میں دہرادون میں ایک پروگرام کے دوران اشارہ کیا تھا کہ بجٹ اجلاس سے قبل پارلیمنٹ کووڈ کے ٹیکہ کاری کے لیے تیار ہے لیکن حکومت اس سلسلے میں کوئی فیصلہ کرے گی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details