وزیر نرملا سیتارمن لوک سبھا میں عام بجٹ2021-22 پیش کررہی ہیں۔ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس جاری ہے۔
ٹرانسپورٹ شعبے کے لیے نئے اعلانات۔۔
- پبلک بس کے لیے 18 ہزار کروڑ روپے
- ریلوے کے لیے ایک لاکھ 10 ہزار کروڑ روپے
- میٹرو کے لیے 11 ہزار کروڑ روپے
وزارت ٹرانسپورٹ کو 1.18 لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ ٹرانسپورٹ شعبے کے بجٹ کی اہم باتیں :
وزارت ٹرانسپورٹ کو روڈ پروجیکٹ کے لیے 1.18 لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ دیا گیا ہے۔
1.03 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے تامل ناڈو میں 3،500 کلومیٹر کی قومی شاہراہیں تعمیر ہوں گی۔
25000 کروڑ روپے کی لاگت سے مغربی بنگال میں 675 کلو میٹر کی قومی شاہراہیں تعمیر کی جائے گی۔
آسام میں 34000 کروڑ روپے کی لاگت سے 675 کلومیٹر طویل شاہراہ تعمیر کی جائے گی۔
کیرالہ میں 1100 کلومیٹر کی قومی شاہراہ کی تعمیر 65000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے ہوگی۔
1.03 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے تامل ناڈو میں 1100 کلومیٹر کی قومی شاہراہ تعمیر کی جائے گی۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے کہا 'بھارتی ریلوے نے بھارت کے لیے قومی ریل اسکیم 2030 تیار کی ہے۔2030 تک مستقبل کے لیے ریلوے کا نظام تیار کرنے کا منصوبہ ہے۔