رواں مالی سال کے نظرثانی شدہ تخمینہ میں خلائی محکمے کے لیے صرف 2.59فیصد کا اضافہ کیاگیاہے۔مالی سال 20-2019 کے بجٹ میں محکمےکےلیے 12473.26کروڑ روپے مختص کئےگئےتھے،اس رقم کو نظرثانی شدہ تخمینہ میں بڑھاکر 13،139.26کروڑ روپے کردیاگیاتھا۔
ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم اسرو اس وقت ملک کے پہلے انسانی خلائی مشن ’گگن یان‘ کی تیاری کررہا ہے۔اس کےلیے روس میں خلائی مسافروں کی تربیت،کیپسولوں کی ترقی وغیرہ کا کام چل رہاہے۔ساتھ ہی ملک کے پہلے شمسی مشن اور چاند پر اگلے مشن چندریان-3 کی سمت میں بھی اسروں کو کام کرنا ہے۔ساتھ ہی سیٹلائٹس کے لانچ کا کام بھی باقاعدہ طورپر چلتا رہےگا۔