امرتسر: پنجاب میں بین الاقوامی سرحد عبور کرکے پاکستان سے بھارت میں داخل ہونے والے ایک ڈرون کو بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جمعہ کو مار گرایا۔ بی ایس ایف کے ترجمان نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ صبح پونے آٹھ بجے کے قریب امرتسر سیکٹر میں پلمورن سرحدی چوکی کے قریب اس ڈرون کا پتہ چلا۔ BSF shoots down Pak Drone in Amritsar
ترجمان نے کہا کہ بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ڈرون پر گولہ باری اور اسے نیچے گرا دیا اور ڈرون کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اس نے کہیں بھی کوئی کھیپ تو نہیں گرائی ہے۔ یہ مسلسل تیسرا دن ہے جب بارڈر سیکیورٹی فورس نے پنجاب میں ڈرون کو مار گرایا ہے۔ BSF shoots down Pak Drone in Amritsar
بتادیں کہ گزشتہ دنوں پنجاب کے امرتسر ضلع میں پاکستان کی طرف سے داخل ہونے والے ایک ڈرون کو بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے مار گرایا تھا۔ بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے پاکستانی سرحد کے قریب پاکستان کی طرف سے ایک ڈرون کو آتے دیکھا۔ جس پر بی ایس ایف اہلکاروں نے گولیاں چلائیں۔ بی ایس ایف کی جانب سے تلاشی مہم شروع کر دی گئی۔