بی ایس ایف کے جوانوں نے آج چھٹا عالمی یوم یوگا منایا جس کا موضوع 'یوگا ایٹ ہوم ۔ یوگا ود فیملی' ہے۔ آج ملک میں بی ایس ایف کی مختلف رجمنٹوں میں تعینات تمام فوجیوں نے جب بارڈر سے متعلق چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے سرحدی عوام کو بھی یوگا سے آگاہ کیا اور سماجی دوری اور تمام حفاظتی اصولوں کے بعد چھٹا عالمی یوم یوگا منایا۔
واضح رہے کہ عالمی یوم یوگا کے موقع پر بی ایس ایف کی تمام رجمنٹ میں تعینات فوجیوں اور ان کے اہل خانہ نے یوگا کیا اور عالمی یوم یوگا میں حصہ لیا۔ بی ایس ایف ترجمان کے مطابق بی ایس ایف میں یوگا پریکٹس کو بہت اچھا سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ فوجیوں کی ذہنی اور جسمانی تندرستی کو برقرار رکھنے میں بہت مددگار ہے۔