برطانوی رکن پارلیمان ڈیبی ابراہمز، جنہوں نے متعدد مرتبہ بھارتی حکومت کو جموں و کشمیر کے مسئلہ پر تنقید کا نشانا بنایا ہے کو دہلی ایئرپورٹ سے واپس ابوظہبی روانہ کیا گیا۔
ڈیبی ابراہمز کو بھارت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ دہلی ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی حکام نے ان کا 'ای۔ویزا' خارج کیا۔ اپنے ایک بیان میں ڈیبی نے کہا کہ 'ان کے ساتھ دہلی ائر پورٹ پر مجرموں جیسا سلوک کیا گیا۔'
ادھر حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیبی ابراہمز کے پاس بھارت آنے کے لئے قابل قبول دستاویز موجود نہیں تھے اور ان کے ای۔ویزا کی مُدت بھی ختم ہو چکی تھی۔ تاہم ڈیبی کا کہنا ہے ان کو اکتوبر 2019 میں ای۔ویزا جاری کیا گیا تھا جس کی مُدت اکتوبر 2020 تک ہے۔