اردو

urdu

ETV Bharat / state

King Charles Coronation Ceremony کنگ برطانیہ کے 40 ویں بادشاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی، دنیا بھر سے دو ہزار مہمانوں کی شرکت

لندن میں چارلس سوم کو بادشاہ کا تاج پہنادیا گیا۔ برطانیہ میں ہزار سال پرانی روایت کے مطابق رسومات ادا کئے گئے۔ تاجپوشی کی تقریب روایتی طرز پر منعقد کی گئی۔ اس موقع پر بھارت کے نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ بھی اپنی اہلیہ ڈاکٹر سدیش دھنکھر کے ساتھ لندن پہنچے۔ بکنگھم پیلس میں منعقدہ ایک تقریب میں نائب صدر کا استقبال کیا گیا۔

کنگ چارلس III کی شاندار تاج پوشی، دنیا بھر سے 2000 مہمان مدعو
کنگ چارلس III کی شاندار تاج پوشی، دنیا بھر سے 2000 مہمان مدعو

By

Published : May 6, 2023, 6:10 PM IST

کنگ چارلس سوم کی ہفتہ کو تاریخی تاجپوشی کی گئی۔ وہ اپنی اہلیہ ملکہ کیملا کے ساتھ ویسٹ منسٹر ایبی پہنچے۔ برطانیہ کے بادشاہ کی یہاں ایک مذہبی تقریب میں تاج پوشی کی گئی۔ یہ روایت تقریباً ایک ہزار سال پرانی ہے۔ کنگ چارلس سوم کی اہلیہ کیملا بھی تقریب میں 'کوئین کنسورٹ' سے سرکاری طور پر 'ملکہ' بن گئیں۔

تاجپوشی کے لیے بھارت اور بیرون ملک سے دو ہزار مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ بھارت کے نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ بھی اپنی اہلیہ ڈاکٹر سدیش دھنکھڑ کے ساتھ لندن پہنچے۔ یہاں بکنگھم پیلس میں منعقدہ ایک تقریب میں نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کا استقبال کیا گیا۔ اس کے ساتھ وہ لندن میں منعقد ہونے والی تاج پوشی کی تقریب سے قبل بادشاہ چارلس سوم سے بھی ملے۔ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کے ٹویٹر ہینڈل سے اس میٹنگ سے متعلق معلومات شیئر کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: King Charles Coronation مظاہروں کے درمیان کنگ چارلس III کی تاجپوشی کی جائے گی

ویسٹ منسٹر ایبی 1066 میں ولیم دی کانکرر کے بعد سے ہر برطانوی تاج پوشی کا مقام رہا ہے۔ اس عظیم روایت کو بادشاہ چارلس سوم اور ان کی اہلیہ ملکہ کیملا نے جاری رکھا۔ تاجپوشی کے موقع پر بکنگھم پیلس نے کنگ کے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے پہلی بار ملکہ کیملا کا ذکر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ویسٹ منسٹر ایبی کنگ چارلس سوم اور ملکہ کیملا کی تاجپوشی کے لیے تیار ہیں۔ بتادیں کہ چارلس اور کیملا کی شادی 2005 میں ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details