وزیر اعظم نریندر مودی گیارہویں برکس سمٹ میں شرکت کے لئے 13 اور 14 نومبر کو برازیل کے دارالحکومت برازیلیا میں ہوں گے۔
برکس دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے 5 ذیلی گروپس تشکیل دے گا - دہشت گردی کے خلاف برکس ممالک تیار
دہشت گردی کے خلاف برکس ممالک (برازیل ، روس،بھارت، چین اور جنوبی افریقہ) نے کمر کس لی ہے اور دہشت گردوں کی مالی امداد، انٹرنیٹ کے استعمال،سخت گیر سے مقابلہ کرنے، غیر ملکی جنگجوؤں کا داخلہ اور استعداد کے فروغ میں اضافے کے لئے پانچ ذیلی گروپس تشکیل دے کر اس برائی کے خلاف ایک موثر نظام تشکیل دیں گے۔

برکس دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے 5 ذیلی گروپس تشکیل دے گا
وزارت خارجہ میں سکریٹری (معاشی تعلقات) ٹی ایس تیرومورتی نے یہاں پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ مسٹر مودی 13 نومبر کی صبح برازیلیا پہنچیں گے اور اس دن وہ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔
وہ برکس بزنس فورم کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ شام کو وہ برکس رہنماؤں کے استقبالیہ اور میزبان برازیل کے صدر کے استقبالیہ میں شریک ہوں گے۔