اردو

urdu

ETV Bharat / state

Brazilian Citizen Arrested دہلی ایئر پورٹ سے برازیل کا گرفتار، گیارہ کروڑ روپے کی کوکین برآمد - دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ

کسٹم ڈپارٹمنٹ نے دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر برازیل کے ایک شہری کو گرفتار کیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ یہ شہری اپنے پیٹ میں کوکین چھپا کر لا رہا تھا۔ ملزم کے پاس سے 85 کیپسول سے 711 گرام کوکین برآمد ہوئی ہے جس کی مالیت 11 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ دہلی اسپیشل سیل نے دو ہتھیاروں کے اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 18, 2023, 4:20 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کسٹم ٹیم نے کوکین کی اسمگلنگ کے ایک بڑے معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے ایک بین الاقوامی منشیات اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔ برازیلی شہری اپنے پیٹ میں چھپاکر کوکین لا رہا تھا۔ ملزم برازیل سے دبئی اور دبئی سے نئی دہلی پہنچا تھا۔

کسٹم ترجمان کے مطابق دبئی کے راستے ساؤ پالو سے دہلی ایئرپورٹ پہنچنے والے برازیلین شہری کو کسٹم انٹیلی جنس ٹیم نے منشیات نگل کر لانے کے شبہ میں پکڑا، جسے حراست میں لے کر طبی نگرانی میں رکھا گیا۔ جہاں سے سفید پاؤڈر والے 82 کیپسول برآمد ہوئے۔ ان کیپسولوں سے کل 752 گرام سفید پاؤڈر برآمد ہوا۔ ٹیسٹ میں کوکین کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ برآمد ہونے والی کوکین کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 11 کروڑ 28 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں کسٹم کی ٹیم مزید تفتیش کر رہی ہے۔

دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے بین ریاستی اسلحے کی اسمگلنگ میں ملوث دو بدنام اسلحہ اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمین کی شناخت محمد عزیز اور ارشد خان کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں مدھیہ پردیش کے چھتر پور کے رہنے والے ہیں۔ ملزمین کے قبضے سے 32 بور کے 12 پستول برآمد ہوئے ہیں۔ دونوں ملزمین دہلی این سی آر، یوپی، راجستھان کے غنڈوں کو طویل عرصے سے غیر قانونی ہتھیار فراہم کرتے تھے۔ ملزم نے بتایا کہ وہ غیر قانونی پستول 10 ہزار سے 12 ہزار روپے میں خریدتا تھا اور 35 سے 50 ہزار روپے میں جرائم پیشہ افراد کو فروخت کرتا تھا۔ ملزمین نے بتایا کہ دنیش عرف یش کی ہدایت پر وہ راشد کیبل والا کے مذکورہ ساتھی کو غیر قانونی پستول کی کھیپ پہنچانے کے لیے دہلی آئے تھے۔

اسپیشل سیل پولیس کمشنر آلوک کمار نے بتایا کہ دہلی این سی آر میں غیر قانونی ہتھیاروں کی اسمگلنگ فراہم کرنے والوں اور ان کے ساتھیوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ دہلی، ہریانہ، پنجاب اور راجستھان کے ہتھیار اسمگلر مدھیہ پردیش اور بہار کے غیر قانونی ہتھیاروں کے اسمگلروں سے رابطے میں ہیں اور غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود خرید رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Cocaine Recovered at Mumbai Airport ممبئی ایئرپورٹ پر خاتون مسافر کے پاس سے کوکین برآمد

ABOUT THE AUTHOR

...view details