اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹی وی شو 'بگ باس' کے خلاف احتجاج، سلمان خان کا پتلا نذر آتش - بگ باس میں فحاشی دکھائی جا رہی ہے

برہمن مہا سبھا کے اہلکاروں نے بینر اور پتلا لیکر بالی وڈ کے سلطان سلمان خان کی جم کر مخالفت کی اور ان کے خلاف جم کر نعرے بھی لگائے۔ برہمن مہا سبھا کے اہلکار آدتیہ نے ٹی وی شو بگ باس پر الزام عائد کیا کہ ریالٹی شو ’بگ باس’ میں فحاشی اور عریانیت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے جو بھارتی معاشرے کے لیے نقصاندہ ہے۔

بگ باس کے خلاف احتجاجی مظاہرے, سلمان کا پتلا نظر آتش

By

Published : Oct 7, 2019, 12:29 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے قریب غازی آباد میں آج فلم اداکار سلمان خان کا پتلا نذر آتش کیا گیا۔ بالی وڈ اداکار سلمان خان پر ٹی وی شو بگ باس کے ذریعہ فحاشی پھیلانے کا الزام لگایا گیا ہے۔
برہمن مہاسبھا نے اسی بات کو لیکر اداکار سلمان خان کا پتلا بھی جلایا اور ان کے خلاف جم کر ہنگامہ کیا۔

بگ باس کے خلاف احتجاجی مظاہرے, سلمان کا پتلا نظر آتش
برہمن مہاسبھا کے اہلکاروں نے بینر اور پتلا لیکر سلمان خان کی مخالفت کی۔ برہمن مہاسبھا کے اہلکار آدتیہ نے ٹی وی شو بگ باس پر الزام عائد کی۔ انہوں نے کہا کہ ریلٹی شو بگ باس میں بہت فحاشی دکھائی جا رہی ہے۔ اس کی وجہ سے ہمارا سماج خراب ہو رہا ہے۔ مظاہرین سلمان خان کی مخالفت میں نعرےبازی کر رہے تھے۔ان لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ چھوٹے بچوں پر بھی اس شو کی وجہ سے برا اثر پڑ رہا ہے۔ برہمن مہاسبھا شو کو بند کروانے کے لیے ڈی ایم کو بھی میمورنڈم سونپیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details