نئی دہلی: خواتین اور اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کو بلند کرنے میں لڑکوں اور مردوں کی شراکت کو یقینی بنانا ضروری ہے تاکہ لڑکوں کو بہت چھوٹی عمر سے ہی ایسے معاملات میں حساس بنایا جانا چاہبے۔ نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس کے 18ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسمرتی ایرانی نے بدھ کو کہا کہ کمیشن لڑکوں کو خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے بارے میں حساس بنانے کی کوششیں کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکے لڑکیوں کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ تقریب کا مرکزی موضوع "لڑکیوں کو بااختیار بنانا" تھا۔
یہ بھی پڑھیں: