نوئیڈا:ریاست اترپردیس میں نوئیڈا کے سیکٹر 100 میں واقع لوٹس بلے ورلڈ ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک معصوم بچے کی آوارہ کتوں نے کاٹنے سے موت واقع ہوئی تھی۔ بچے کے اعزاز میں سوسائٹی کے باشندوں نے کینڈل مارچ کا اہتمام کیا، جس میں سوسائٹی میں رہائش پذیر خواتین، بچوں، برزگوں نے شرکت کی۔ کینڈل مارچ کے دوران مکینوں نے سوسائٹی کو آوارہ کتوں سے صاف کیے جانے کی بھی مانگ کی۔ کینڈل مارچ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ سب کا مطالبہ ہے کہ سوسائٹی کو کتوں سے نجات دلائی جائے۔Candle March in Noida
حادثہ کیسے ہوا؟
سپنا نامی ایک خاتون سیکٹر 100 میں واقع لوٹس بلیوارڈ ہاؤسنگ سوسائٹی میں مزدوری کرتی تھی۔ سپنا اور اس کے شوہر دونوں ہی سوسائٹی میں کام کر کے اپنے کنبے کے لیے نان شبینہ کا انتظام کرتے تھے۔ سپنا 18 ماہ کے لڑکے اروند کو بھی اپنے ساتھ سوسائٹی میں لے کر آتی تھی۔ اتوار 17 اکتوبر 2022 کو بچے کو کنارے سلا کر جب سپنا سوسائٹی میں کام کر رہی تھی تو اس نے اپنے بچے کے چیخنے کی آواز سنی۔ Boy Killed by Stray dog attack Residents Hold Candle March in Noida