اطلاعات کے مطابق تین سے چار لوگوں نے لڑکے کی لاٹھی اور ڈنڈے سے پٹائی کردی۔
دہلی: چور بتاکر 16 سالہ لڑکے کی پٹائی - جرائم کی خبریں
دارلحکومت دہلی کے براڑی علاقے میں16 سالہ لڑکے کو چور سمجھ کر لوگوں نے اس کی پٹائی کردی۔
پولیس کو اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لڑکے کو ایل این جے پی اسپتال میں داخل کرایا ہے۔جہاں لڑکے کو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔
لڑکے کے رشتہ داروں نے بتایا کہ بچہ دسویں جماعت کا طالب علم ہے۔ وہ جنماشٹمی کے روز اپنے دو چچازاد بھائی کے ساتھ نزدیک کے رادھا کرشن مندر گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ راستے میں دو لوگوں نے نشے کی حالت میں اسے پکڑ لیا اور زبردستی اپنے کار میں بیٹھانے کی کوشش کرنے لگے۔ لیکن بچے نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی تو اسے چور بتا کر اس کے ساتھ تشدد کرنے لگے۔
بچے نے وہاں موجود لوگوں سے مدد بھی مانگی لیکن اس کی مدد کے لیے کوئی سامنے نہیں آیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے۔ انہوں نے قتل کرنے کی کوشش کا معاملہ درج کیا ہے۔