نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے ڈبرو گڑھ جا رہی ڈبروگڑھ ایکسپریس میں بم ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ایک شخص نے ریلوے وزارت کو ٹویٹ کر اس کی جانکاری دی، جس کے بعد ٹرین کو دادری اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ ابھی تک سرچ آپریشن جاری ہے۔
جانکاری کے مطابق گاڑی نمبر 12424 نئی دہلی ڈبروگڑھ ٹاؤن راجدھانی ایکسپریس اپنے طے وقت پر 04.10 بجے نئی دہلی سے روانہ ہوئی تھی۔