گریٹر نوئیڈا دادری ریلوے اسٹیشن پہنچی ڈبرو گڑھ راجدھانی ایکسپریس اور اسٹیشن پر اس وقت افراتفری مچ گئی، جب کسی نے اس ٹرین میں بم ہونے کی اطلاع پولیس کو دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران سمیت بی ڈی ایس اور ڈاگ اسکواڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور جانچ میں لگ گئی ہے۔ پولیس نے پوری ٹرین کی جانچ کی اور کچھ بھی برآمد نہیں ہوا۔
راجدھانی ایکسپریس نئی دہلی سے ڈبروگڑھ جا رہی تھی۔