اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں عام آدمی جیت رہا ہے: پرکاش راج

دارالحکومت دہلی کے مشرقی پارلیمانی حلقے سے عام آدمی پارٹی کی امیدوار آتیشی کی روڈ شو میں بالی وڈ کے اداکار اور مرکزی بنگلور سے آزاد امیدوار پرکاش راج نے شرکت کی اور شہریوں سے ان کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

By

Published : May 6, 2019, 1:08 PM IST

atishi road show

پرکاش راج نے کہا کہ'عآپ کی سوچ اچھی ہے اور اس نے دہلی میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاموں کو انجام دیا ہے'

انہوں نے دعویٰ کیا کہ'دہلی میں عآپ جیت رہی ہے، عام آدمی جیت رہا ہے۔'

آتیشی کے روڈ شو میں بالی وڈ اداکار پرکاش راج کی شرکت

آتیشی نے بی جے پی کے امیدوار گوتم گمبھیر پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'پہلے لگتا تھا کہ بی جے پی سے مقابلہ ہے لیکن اب لگتا ہے کہ گوتم گمبھیر کو کرکٹ کھیلنا تو آتا ہے پر الیکشن لڑنا نہیں آتا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ'گمبھیر کو پرچہ پُر کرنا نہیں آتا ہے۔ ان کے دو آئی ڈی کارڈ ہیں۔ اس کے علاوہ وہ خود کہہ رہے ہیں کہ انہیں مباحثہ کرنے کے لیے ڈھائی برس کی تیاری چاہیے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details