اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: کورونا وبا کے پیش نظر دکانوں میں باڈی سینیٹائزیشن مشین دستیاب - انتہائی کم قیمت پر باڈی سینیٹائزر مشین

کورونا وبا کے پھیلنے کے درمیان لوگ احتیاطی تدابیر کی تلاش میں بھی ہیں۔ جہاں کچھ لوگ اس بیماری کو نظرانداز کررہے ہیں۔ بہت سارے لوگ بھی ہیں جو اس بیماری سے بچنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

دہلی: کورونا وبا کے پیش نظر دکانوں میں باڈی سینیٹائزیشن مشین دستیاب
دہلی: کورونا وبا کے پیش نظر دکانوں میں باڈی سینیٹائزیشن مشین دستیاب

By

Published : Jun 18, 2020, 2:19 PM IST

دہلی کی سب سے مشہور سروجنی نگر مارکیٹ میں ایک بچوں کے کپڑے کی شاپ پر دکاندار سندیپ ٹھکرال نے انتہائی کم قیمت پر باڈی سینیٹائزر مشین لگائی ہے۔ یوں توان دنوں میں ہر مارکیٹ میں زیادہ تر دکانوں پر سینیٹائزیشن اور تھرمل اسکیننگ کا انتظام کیا گیا ہے اور کئی بڑے بڑے شورومز میں سینیٹائزیشن کے لیے ایک پوری ٹنل تک لگائی گئی ہے۔

دہلی: کورونا وبا کے پیش نظر دکانوں میں باڈی سینیٹائزیشن مشین دستیاب

لیکن ان کی قیمت لاکھوں روپے میں ہے، لہذا ہر دکاندار اسے اپنی دکان کے سامنے نہیں رکھ سکتا۔ اسی لئے اس دکان کے مالک سندیپ ٹھاکرال نے اپنی دکان میں ایک بہت ہی کم قیمت پر تیار کی گئی باڈی سینیٹائزیشن مشین رکھ دی ہے۔

دکان کے مالک سندیپ ٹھاکرال نے بتایا کہ اس وبا سے سب کے ذہن میں خوف لاحق ہے۔ اسی لئے ہم نے یہ مشین اپنی دکان کے باہر لگائی ہے تاکہ ہم آنے والے ہر صارف کو سیکیورٹی کی یقین دہانی کرواسکیں۔

دہلی: کورونا وبا کے پیش نظر دکانوں میں باڈی سینیٹائزیشن مشین دستیاب

یہ مشین انسٹال کرنے کے بعد لوگ بغیر کسی خوف کے دکان پر خریداری کرنے آرہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ایک رشتہ دار پرشانت سرین نے یہ مشین 15 ہزار سے بھی کم میں تیار کی ہے۔

جو بڑے باڈی کو سینیٹائز کرنے والی ٹنل کی طرح کام کرتا ہے۔ سینسر کے ذریعہ پیروں سے پورے جسم پر سنائائزر ہوتا ہے۔ اس کے بعد ہم اس شخص کا جسمانی درجہ حرارت چیک کرکے اسے دکان میں داخلہ دیتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details