اردو

urdu

ETV Bharat / state

لونی: خدمت عوام سمیتی کی جانب سے خون عطیہ کیمپ - خدمت عوام سمیتی

غازی آباد کے لونی قصبہ میں سماجی تنظیم 'خدمت عوام یووا سمیتی' کی جانب سے خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا جس میں تقریباً 100 افراد نے خون عطیہ کیا۔

blood donation camp
blood donation camp

By

Published : Apr 11, 2021, 9:54 PM IST

خدمت عوام یووا سمیتی نے خون عطیہ کیمپ منعقد کر کے ضرورتمندوں کی مدد کی کوشش کی۔ لاک ڈاؤن اور کورونا دور میں بھی یہ تنظیم مدد کرنے کی غرض سے پیش پیش ہے۔

خون عطیہ کیمپ

خدمت عوام سمیتی کے صدر مارٹن فیصل نے بتایا کہ گزشتہ 4 برسوں سے خدمت عوام کے کارکنان پورے ملک میں مسلسل خون کا عطیہ دے رہے ہیں۔ اس مثبت اور مشترکہ کوشش کے لیے انہوں نے خدمت کارکن، خصوصاً کمیٹی کے سکریٹری محمد احمد کی بھی تعریف کی جن کی کوششوں سے تقریباً 100 افراد نے خون کا عطیہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ لونی علاقے کے تمام لوگ، عوامی نمائندے، سماجی کارکن نے اس میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔

خدمت عوام کے جنرل سکریٹری نوشاد سیفی نے کہا کہ ہم ہمیشہ ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لوگ ہمارے کام کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔

اس موقع پر کمیٹی کے چیئرمین مارٹن فیصل، جنرل سکریٹری نوشاد سیفی، سکریٹری محمد احمد، خزانچی جان محمد، ذمہ دار کمیٹی رنکو انصاری، سلمان ملک، منور رانا، حسن رضا، حاجی محمد علی، علی خان سمیت درجنوں کارکنان نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details