قومی راجدھانی نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے قریب واقع ایروسیٹی میں ایک وسیع و عریض سیٹ اپ میں ہونے والے 'دی بلینڈر پرائیڈ فیشن ٹور ایونٹ' کے لئے بالی ووڈ کی اداکارہ سارہ علی خان نے ابو جانی اور سندیپ کھوسلا کلیکشن کی ڈیزائن کردہ ملبوسات زیب تن کر کے جب اسٹیج پر جلوہ افروز ہوئیں تو لوگوں پر جیسے جادو چھا گیا۔
بلینڈر کی پرائڈ فیشن ٹور 2020 میں متعدد فیشن ڈیزائنرز کے کام کی نمائش ہورہی ہے جن میں لیٹ وینڈل روڈریکس، گورو گپتا ، امت اگروال، انجو مودی، پائل جین شامل ہیں۔
فیشن ٹور کا یہ 15 واں سال ہے، ابو جانی اور سندیپ کھوسلا کے ذریعہ پیش کردہ اس کلیکشن میں ان کے روایتی ڈیزائن، پیلیٹوں اور کڑھائی کا ایک مرکب تھا جو جدید دور کے ساتھ ہم آہنگ ہو گیا۔ انتہائی ساختی آستین، بلاؤز اور سلیمیٹ نے کیٹ واک پر غلبہ حاصل کیا، دوران پروگرام دو ماڈل انتہائی لمبے لمبے سیاہ لباس پہنے ہوئے اسٹیج کے دونوں اطراف سرکلر کرسیوں پر بیٹھی ہوئیں تھیں اور ماڈلز ان کے لمبے کپڑوں کے درمیان سے گزر کر ریمپ پر پہنچتے تھے اور ان لباسوں میں ابو سندیپ کے نام کے ساتھ ٹائپوگراف کیا گیا تھا۔