اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں دھماکہ، نوئیڈا میں سکیورٹی سخت - بارڈر

دارالحکومت دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب ہونے والے بم دھماکوں کے بعد گوتم بودھ نگر میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ بازاروں، عوامی مقامات، مالس اور ہوٹلوں کے علاوہ سرحدوں پر پولیس کی خصوصی نظر ہے۔ گاڑیوں کی بھی چیکنگ کی جارہی ہے۔ سڑکوں پر بعض جگہ چیکنگ آپریشن جاری ہے۔ موٹر سائیکل، کار اور بسوں کو روک کر چیکنگ کی جارہی ہے۔

دہلی میں دھماکہ، نوئیڈا میں سیکورٹی سخت
دہلی میں دھماکہ، نوئیڈا میں سیکورٹی سخت

By

Published : Jan 31, 2021, 10:05 AM IST

چیکنگ کے سبب نوئیڈا شاہراہ پر ٹریفک جام

دارالحکومت دہلی میں واقع اسرائیلی سفارت خانے کے قریب بم دھماکہ کا جو واقعہ پیش آیا تھا، اس کے سبب دھماکوں کے بعد دہلی اور اس کے مضافاتی علاقوں سمیت اطراف و اکناف میں حفاظت کے انتطامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

دہلی میں دھماکہ، نوئیڈا میں سیکورٹی سخت

پولیس خصوصی طور پر نوئیڈا کے ہر بارڈر، مالس، پاش ایریا اور سڑکوں پر چیکنگ کر رہی ہے۔ اینٹی بم اسکواڈ، مقامی پولیس اور ایل آئی یو کی ٹیم مالس اور بارڈر پر احتیاط کے ساتھ چیکنگ کررہی ہے۔

دہلی میں دھماکہ، نوئیڈا میں سیکورٹی سخت

واضح رہے کہ نوئیڈا سے دہلی میں داخل ہونے کے کئی راستے ہیں۔ ان راستوں پر چیکنگ کی جارہی ہے۔ چیلا، ڈی این ڈی، کالندی کنج اور دہلی۔کونڈلی روٹ کی سرحدوں پر بھی چیکنگ کی جارہی ہے۔ بہت سی جگہوں پر تمام گاڑیوں اور پیدل چلنے والے مشتبہ افراد کی سرحد کو سیل کرتے ہوئے تفتیش کی جارہی ہے۔

چیکنگ کے سبب نوئیڈا شاہراہ پر ٹریفک جام

ABOUT THE AUTHOR

...view details