اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کے جھوٹ سب سے زیادہ مضبوط: کھرگے - کسانوں کی دوگنا آمدنی

Mallikarjun Kharge on bjp govt over double farmers' income by 2022 کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بی جے پی حکومت پر کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے اور دیگر وعدوں کے پورا نہ ہونے پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

congress president mallilkarjun Kharge
congress president mallilkarjun Kharge

By PTI

Published : Dec 31, 2023, 11:07 AM IST

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی پر 2022 تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے وعدوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے الزام لگایا کہ "بی جے پی کے جھوٹ سب سے زیادہ مضبوط ہیں"۔

کانگریس صدر نے ایکس پر ہندی میں ایک پوسٹ میں کہاکہ "نریندر مودی جی آج 2023 کا آخری دن ہے۔ آپ نے کہا تھا کہ 2022 تک ہر کسان کی آمدنی دوگنی ہو جائے گی۔ ہر ہندوستانی کے پاس گھر اور 24x7 بجلی ہو گی۔ پانچ ٹریلین معیشت بنے گی۔ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط ہوگا، یہ سب کچھ نہیں ہوا، لیکن ہر ہندوستانی جانتا ہے کہ بی جے پی کا جھوٹ سب سے زیادہ مضبوط ہے"۔

اس دوران کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے دس سالہ مردم شماری نہ کرانے پر حکومت پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ مردم شماری کے انعقاد میں تاخیر پر ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے کانگریس رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ "2021 کی آخری مردم شماری کے انعقاد میں غیر معمولی تاخیر کئی سوالات کو جنم دیتی ہے۔ اس کا تعلق صرف کوویڈ وبائی مرض سے نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم مودی دو کروڑ نوکریوں کے وعدہ پر قائم نہ رہ سکے: کرناٹک وزیراعلی

مزید پڑھیں: پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں کھڑگے نے حکومت کو سیاست کا طریقہ بدلنے کا مشورہ دیا

واضح رہے کہ اپوزیشن پارٹیاں بالخصوص کانگریس مودی حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدے بالخصوص معیشت کو سنبھالنے اور کسانوں سے متعلق اس کی پالیسیوں کو لے کر بی جے پی حکومت پر نکتہ چینی کرتی رہی ہے۔ حال ہی میں کانگریس رہنما وکرناٹک کے وزیراعلی سدارامیا نے کہا تھا کہ سالانہ دو کروڑ نوکریاں کہاں گئیں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details