قومی دارالحکومت دہلی کا مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ Muslim-Majority Area Shaheen Bagh کے پاس دہلی اور نوئیڈا کو جوڑنے والی شاہراہ کالندی کنج کے موڑ کے پاس اوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خاں کے ذریعہ فوارے تعمیر کرائے جارہے ہیں۔ جس کو لے کر بی جے پی کارکنان ہنگامہ کرکے کام رکوانے کی کوشش کرچکے ہیں۔
آج ای ٹی وی بھارت نے موقع کا معائنہ کرنے پہنچے تو کام بڑی تیزی سے جاری تھا موقع پر جے سی بی مشین اور مزدور کام کرتے دکھ رہے ہیں۔
اس دوران وہاں موجود آٹو والوں نے کیمرہ کے سامنے آنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ بغل میں گندہ نالا ہے اگر یہ فوارہ اور چھوٹا پارک بن جاتا ہے تو راہگیروں کے ساتھ عوام کو بھی فائدہ ہوگا اور صفائی ستھرائی رہے گی لیکن کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک تنگ ہوجائے گی یہاں ویسے ہیہمیشہ جاملگا رہتا ہے لیکن سڑک پر فوارے اور پارک بنانے سے راستہ چھوٹا ہوجائے گا اور مزید جام لگنے لگے گا۔
در اصل شاہین باغ کے قریب کالندی کنج موڑ کے نزدیک پولیس چوکی کے پاس اوکھلاکے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے فنڈ سے فوارہ تعمیر کیا جارہا ہے، جس کو لے کر بی جے پیسخت احتجاج کررہی ہے اور بی جے پی کے مقامی ضلع نائب صدر شہزاد علی، ڈاکٹر ونود بچیٹی صدرضلع میور وہار، اوکھلا اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے سابق ایم ایل اے امیدوار برہم سنگھ، وارڈ نمبر 100Sکےجنرل سکریٹری وکیل قریشی، ابرار چودھری اور وارڈ نمبر 102S کے نائب صدر حاجی سلطان کے علاوہ دیگر بی جے پی کارکنان نےکالندی کنج پہنچ کر فوارے کے تعمیری کام کو روکنے کے لیے ہنگامہ کیا۔ اس دوران پولیس بھی موقع پہنچ گئی بی جے پی کارکنان کا ہنگامہ جاری رہا ارو کام رکوانے کا اصرار کرتے رہے۔