بی جے پی کے دونوں رہنماوں نے کہا کہ گزشتہ چھ برس سے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی حکومت نے ایک بھی غریب کو راشن کارڈ بناکر نہیں دیا جبکہ دس لاکھ لوگوں نے نئے راشن کارڈوں کے لئے درخواست دے رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان غریبوں کے راشن کارڈ فوراً نہیں بنائے گئے اور انہیں مفت راشن نہیں دیا گیا تو آئندہ پندرہ روز میں پارٹی اپنے ریاستی صدر آدیش گپتاکی قیادت میں پوری دہلی میں ایک بڑی تحریک شروع کرے گی۔
راشن کارڈ نہ دینے پر تحریک چلائی جائے گی: بی جے پی - راشن کارڈوں کے لئے درخواست
دہلی اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر رام ویر سنگھ بدھوڑی اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے کیجریوال سرکار سے دارالحکومت کے دس لاکھ غریبوں کے راشن کارڈ فوراً بنا کر انہیں مفت راشن دینے کی مانگ کرتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ ایسا نہ ہونے پر پارٹی آئندہ 15 روز میں ایک بڑی تحریک چلائے گی۔
یہ بھی پڑھیںدہلی: 400 ٹیکسیوں کو بطور ایمبولینس چلانے کی منظوری
بدھوڑی اور مسٹر گمبھیر نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ دہلی ہائی کورٹ نے سات مئی کو دہلی سرکار کو ان غریبوں کو راشن دینے کی ہدایت دی تھی جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہیں۔ عدالت نے پھر 18 مئی کو بھی دہلی سرکار کو واضح طور پر کہا تھا کہ سرکار کو ہر حال میں سبھی ضرورت مند افراد تک لاک ڈاون میں راشن پہنچانا ہوگا اور یہ یقینی کرنا ہوگا کہ کوئی بھوکا نہ رہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ خود مسٹر کیجریوال نے بھی چھ اپریل کو دہلی کے دس لاکھ غیرراشن کارڈ ہولڈروں کو مفت راشن دینے کی بات کہی تھی۔