اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP Victory in Three States تین ریاستوں میں بی جے پی کی جیت نے اپوزیشن کو دھچکا پہنچایا: کے ایس دگل

دہلی پردیش بی جے پی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن کے ایس دگل نے کہا ہے کہ تین ریاستوں میں بی جے پی کی جیت نے اپوزیشن کو دھچکا پہنچایا ہے۔

Clear majority to the NDPP BJP alliance
Clear majority to the NDPP BJP alliance

By

Published : Mar 2, 2023, 9:49 PM IST

نئی دہلی:شمال مشرق کی تین ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جیت پر دہلی پردیش بی جے پی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن کے ایس دگل نے آج کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کو بری طرح دھچکا لگا۔ انہوں نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ انتخابی نتائج سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ بی جے پی کے چانکیہ ہیں کیونکہ جس طرح امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے کاموں کو ملک کے شمال مشرقی علاقے میں عام لوگوں تک پہنچایا ہے۔ آج اسی کا نتیجہ ہے کہ اپوزیشن کو ہر جگہ دھچکا لگ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بی جے پی لیڈر نے کہا کہ اروند کیجریوال نے دہلی کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ صحت مند سیاست میں شفافیت ضروری ہے۔ تب ہی کامیابی کی امید کی جا سکتی ہے۔ کیونکہ یہ عوام سب کچھ جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے آج دہلی میں بڑے گھپلے منظر عام پر آرہے ہیں۔ اس سے صاف ہو گیا ہے کہ کیجریوال اقتدار کے نہیں پیسے کے بھوکے ہیں۔ محلہ کلینک، شراب گھپلہ، دہلی جل بورڈ میں گھپلہ، اسکول کے کلاس روم میں گھپلہ سمیت دہلی حکومت کے درجنوں محکموں میں جس طرح سے بڑے گھپلے سامنے آرہے ہیں۔ کے ایس دگل نے کہا کہ کیجریوال ہندوستانی سیاست میں واحد وزیر اعلیٰ ہیں جو بغیر کسی محکمے کے وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہیں۔ اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ وہ پردے کے پیچھے رہ کر گھپلوں کو پناہ دے رہے ہیں اور بالواسطہ طور پر دہلی کے ریونیو کے بڑے پیمانے پر غلط استعمال میں ملوث ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details