نئی دہلی: دہلی حکومت نے طلبا و طالبات کو معیاری تعلیمی فراہم کرنے کے غرض سرکاری اسکولوں میں مینٹر پروگرام چلا Mentor Program in Delhi Government Schools رہی ہے۔
اس حوالے سے نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (NCPCR) نے دہلی حکومت کو ایک خط لکھا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ دہلی حکومت مینٹرپروگرام کو فی الحال ملتوی کرے۔
اس سلسلے میں دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی ملک کے مینٹر پروگرام سے خوفزدہ ہے، اس لیے این سی پی سی آر کے ذریعے دہلی حکومت کو ملک کا مینٹر پروگرام بند کرنے کے احکام جاری کروارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی نہیں چاہتی کہ سرکاری اسکولز کے بچے اچھی طرح پڑھائی کریں، بی جے پی شروع سے ہی تعلیم کی دشمن رہی ہے۔
منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی حکومت نے بچوں کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے مینٹر پروگرام Sisodia on 'Desh Ke Mentor' Plan شروع کیا ہے۔ یہ اب تک کا سب سے جدید پروگرام ہے۔