اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kejriwal Slams BJP بی جے پی نے آرڈیننس کے ذریعے دہلی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، کیجریوال - دہلی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی

نیشنل کیپیٹل سول سروسز اتھارٹی کی پہلی میٹنگ منگل کو مسٹر کیجریوال کی صدارت میں منعقد ہوئی۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال

By

Published : Jun 20, 2023, 8:02 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دہلی میں چار انتخابات بری طرح ہاری ہے اور اسے اگلے کئی برسوں تک یہاں جیتنے کی کوئی امید نہیں ہے، اس لیے ایک آرڈیننس کے ذریعے دہلی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

نیشنل کیپیٹل سول سروسز اتھارٹی کی پہلی میٹنگ منگل کو مسٹر کیجریوال کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ایک آرڈیننس کے ذریعے ایک افسر کو منتخب حکومت کی کابینہ کے اوپر بٹھا دیا ہے۔ اب ہر محکمے میں حتمی فیصلہ وزیر کا نہیں محکمہ کے سکریٹری کا ہوگا۔ کابینہ کا کون سا فیصلہ درست ہے اس کا فیصلہ بھی چیف سیکرٹری طے کرے گا۔ تمام فیصلے افسران لیں گے اور ان پر براہ راست مرکزی حکومت کا کنٹرول ہوگا۔ اس طرح دہلی میں الیکشن ہارنے کے بعد بھی بی جے پی پچھلے دروازہ سے دہلی حکومت کو چلانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی آئین کی بنیادی روح یہ ہے کہ ہم ایک جمہوریت ہیں۔ عوام حکومت کا انتخاب کرتے ہیں اور اس حکومت کو کام کرنے کے تمام حقوق حاصل ہوتے ہیں۔ عوام کی طرف سے منتخب حکومت افسران کے ذریعے کام کرتی ہے۔ عہدیدار منتخب حکومت کو رپورٹ کرتے ہیں۔ لیکن یہ شاید دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ مرکزی حکومت نے ایسی سازش رچی ہے کہ اب افسران منتخب حکومت سے بالاتر ہوں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ چیف سیکرٹری فیصلہ کریں گے کہ کابینہ کے فیصلے درست ہیں یا غلط۔ اس کے بعد چیف سکریٹری لیفٹیننٹ گورنر سے سفارش کریں گے اور لیفٹیننٹ گورنر کابینہ کے کسی بھی فیصلے کو پلٹ سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ آئین نے بھی یہ اختیار نہیں دیا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر کابینہ کے کسی بھی فیصلے کو پلٹ سکے۔ مرکزی حکومت نے نیشنل کیپیٹل سول سروسز اتھارٹی (این سی سی ایس اے) تشکیل دی ہے۔ اتھارٹی میں ایک وزیر اعلیٰ ہوگا اور اس کے اوپر دو افسران بیٹھیں گے۔ یہ مرکز کی ایک بڑی سازش ہے۔ یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details