اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی فلاحی پروگراموں کے ذریعہ منائے گی مودی کی 70 ویں سالگرہ - مودی

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 17 ستمبر کو وزیراعظم نریندر مودی کی 70 ویں سالگرہ کے پیش نظر ایک ہفتہ کے لئے پروگراموں کے اہتمام کا منصوبہ بنایا ہے۔

BJP to observe Seva Saptah to mark PM Modi 70th birthday on September 17
بی جے پی فلاحی پروگراموں کے ذریعہ منائے گی مودی کی 70 ویں سالگرہ

By

Published : Sep 6, 2020, 5:00 PM IST

ذرائع کے مطابق مودی کی سالگرہ کے لیے ملک بھر میں پروگراموں کا سلسلہ 14 ستمبر سے شروع ہوں گا ان پروگراموں میں کپڑوں سے بنے تھیلوں کی تقسیم، خون کا عطیہ کے کیمپ، مفت آنکھوں کے چیک اپ کیمپ لگانا، چشموں کی تقسیم، پلازمہ کا عطیہ کرنے سمیت دیگر فلاحی پروگرام شامل ہیں۔

ہریانہ بی جے پی کے سربراہ اوم پرکاش دھنکھڑ کے مطابق ’’پروگراموں کے دوران پارٹی کی ترجیح عوامی فلاح و بہبود ہوگی‘‘۔ دھنکھڑ نے کہا ’’کورونا وائرس کے انفیکشن سے صحت یاب ہوئے لوگوں سے پروگرام کے دواران پلازمہ کا عطیہ کرنے کی درخواست کی جائے گی اور ہم ماحولیاتی تحفظ پر بہت زیادہ زور دے رہے ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا ’’ہم لوگ سے پلاسٹک کے تھیلے کا استعمال نہیں کرنے اور اس جگہ پر کپڑوں کے تھیلے استعمال کرنے کی اپیل کریں گے ۔ آنکھوں کی جانچ اور خون عطیہ کے کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details