بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسانوں کے کندھوں پر بندوق رکھ کر اپنی سیاسی روٹی سینکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے بدھ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ 'راہل گاندھی نے دھمکی دی ہے کہ کوئی بھی پیچھے نہیں ہٹے گا، ہم بات چیت پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔'
انہوں نے راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'راہل جی یہ کسانوں کی تحریک ہے اور کسانوں نے کہا ہے کہ انہیں کسی بھی سیاسی پارٹی سے کوئی سروکار نہیں ہے۔'
بی جے پی ترجمان نے الزام لگایا کہ 'راہل چاہتے ہیں کہ سڑکوں پر لڑائی ہو، گولی چل جائے، لاشیں بچھ جائیں۔ کانگریس کے سابق صدر فسادیوں کو رہا کرنے کی بات کررہے ہیں، کیا فسادی راہل گاندھی کے اپنے ہیں؟'