اردو

urdu

ETV Bharat / state

'جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ووٹنگ ضروری'

آج لوک سبھا اجلاس کے پانچویں دن اراکین پارلیمان نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ووٹنگ ضروری ہے اور اس میں رہنے والے تمام بالغ شہریوں کے لیے ووٹنگ لازمی کی جانی چاہئے۔

بی جے پی

By

Published : Nov 22, 2019, 9:17 PM IST

بی جے پی کے رکن پارلیمان جناردن سنگھ سیگريوال کی جانب سے پیش کیا گیا غیر سرکاری بل 'لازمی ووٹنگ بل 2019' پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے بی جے پی کے روی كشن نے کہا کہ اگر ملک کے شہریوں کو سہولت چاہئے تو ان کے لیے ووٹ دینا لازمی کیا جانا چاہئے۔

آر ایس پی کے این کے پریم چندرن نے کہا کہ یہ جمہوریت کی خوبی ہے کہ وہ ایک پارٹی کے ایک شخص لوک سبھا میں منتخب کر کے آئے ہیں اور ملک میں ووٹنگ لازمی بنائے جانے کے بارے میں لمبا چوڑا اپنا خیال پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی جمہوریت کی یہ خوبصورتی ہے کہ ایک شخص 34 ارکان کے ساتھ ملک کے وزیر اعظم بن جاتے ہیں اور اٹل بہاری واجپئی کی حکومت ایک ووٹ سے گر جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محض 30-40 فیصد لوگ انتخابی عمل میں حصہ لیتے ہیں اس بارے میں غور کیا جانا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details