نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو بزدل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوف کی وجہ سے ہی انہوں نے انگریزوں کا ساتھ دیا تھا اور اب ان کی حکومت پچھلے 10 سالوں سے اقتدار میں ہے وہ ملک کے لوگوں کو پریشان کر رہی ہے ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ملک میں خوف کا ماحول ہے اور یہ ماحول ان لوگوں نے پیدا کیا ہے جنہوں نے خوف کے مارے خود انگریزوں کے ساتھ کام کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی - آر ایس ایس ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں، اس لئے ان سے چھٹکارا حاصل کرنا ضروری ہے۔
بی جے پی-آر ایس آر ایس بزدل ہیں: کھڑگے - undefined
BJP RSS are cowards: Kharge ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ملک میں خوف کا ماحول ہے اور یہ ماحول ان لوگوں نے پیدا کیا ہے جنہوں نے خوف کے مارے خود انگریزوں کے ساتھ کام کیا تھا۔
Published : Dec 29, 2023, 8:25 PM IST
یہ بھی پڑھیں: الفا اور مرکزی حکومت کے درمیان تاریخی امن معاہدے پر دستخط
ملکارجن کھڑگے نے کہاکہ 'کانگریس پارٹی مودی، بی جے پی - آر ایس ایس سے نہیں ڈرتی۔ بی جے پی آر ایس ایس بزدل ہیں۔ یہ لوگ ڈر کے مارے انگریزوں کے ساتھ کام کرتے تھے، یہ لوگ ڈر کے مارے معافی نامہ لکھتے تھے۔ صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس پچھلے دس سالوں سے ملک کے لوگوں کو پریشان کر رہے ہیں۔ اگر آر ایس ایس کی حکومت کو نہ روکا گیا تو ملک تباہی کی طرف جائے گا۔
یو این آئی
TAGGED:
BJP RSS are cowards