اردو

urdu

'دہلی تشدد کے لیے بی جے پی ذمہ داری'

By

Published : Feb 26, 2020, 8:31 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:25 PM IST

کانگریس کے سینئر رہنما و سابق مرکزی وزیر ظفر علی نقوی نے دہلی میں پیش آئے پرتشدد واقعات کے لیے بی جے پی کو موردالزام ٹھہراتے ہوئے اعلی سطحی عدالتی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

'دہلی تشدد کے لیے بی جے پی ذمہ داری'
'دہلی تشدد کے لیے بی جے پی ذمہ داری'

کانگریس پارٹی کی جانب سے منعقد کسان عوامی بیداری یاترا کاجائزہ لینے آئے سابق وزیر نقوی نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے ووٹ پولرائزیشن کی سیاست کے تحت دہلی میں فسادات کرائے ہیں۔

انہوں نےبی جے پی رہنما کپل مشرا کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں فساد ایک منظم سازش کے تحت کرایا گیا ہے جس کی ذمہ داری وزارت داخلہ کی ہے۔

نقوی نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی متأثرین کو انصاف دلانے کے لیے جلد ہی حقوق انسانی کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹائیں گی۔انہوں نے تشدد متأثرین کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی جانچ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج سے کرائی جائے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 4:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details