نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس نے خطرناک رخ اختیار کرلیا ہے اس کے پیش نظر دہلی حکومت نے ویک اینڈ کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس دوران آج کورونا وائرس کے تمام ضابطے کو نظرانداز کرتے ہوئے بی جے پی کارکنان نے دہلی حکومت کی شراب پالیسی Delhi government's alcohol policy کو لے کر سڑک پر احتجاج کیا۔ راجہ گارڈن علاقہ میں بی جے پی کی طرف سے چکہ جام کیا گیا۔
بی جے پی کونسلر نے کورونا کے پھیلاؤ کے بارے میں کہا کہ خطرہ دہلی حکومت کی نئی ایکسائز پالیسی سے بھی ہے۔ جس کے تحت دہلی حکومت شراب کی دھندھا چلارہی ہے۔