اردو

urdu

ETV Bharat / state

سماج وادی پارٹی کے اجلاس میں بی جے پی نشانہ پر

سماج وادی پارٹی کی ماہانہ میٹنگ کا اہتمام سماج وادی پارٹی ضلع دفتر سورج پور نوئیڈا اتر پردیش میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ضلع صدر اندر پردھان اور ضلع جنرل سکریٹری جگویر نمبردار نے کی۔ اجلاس میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

BJP on target in Samajwadi Party meeting
سماج وادی پارٹی کے اجلاس میں بی جے پی نشانہ پر

By

Published : Sep 6, 2021, 6:41 AM IST

اجلاس کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر اندر پردھان نے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے ہمیشہ غریبوں ، مزدوروں ، کسانوں اور نوجوانوں کے مفادات کے لیے کام کیا ہے۔ جب پارٹی اقتدار میں تھی ریاست نے ترقی کی نئی بلندیوں کو چھوا تھا لیکن بی جے پی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے آج ریاست کے عوام مکمل طور پر پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ہر رکن اور عہدیدار کو گھر گھر جاکر لوگوں سے رابطہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور نوکریاں ختم ہو رہی ہیں۔ جھوٹے وعدے کرکے اقتدار حاصل کرنے والی بی جے پی نے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔ آج بی جے پی حکومت سرمایہ داروں کے دباؤ میں کسانوں کا استحصال کر رہی ہے۔ اگر ملک کا کسان اپنی آواز بلند کرتا ہے تو اس کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا جاتا ہے اور اسے جیل بھیج دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نوئیڈا: کسانوں کا لگاتار پانچویں دن دھرنا

ضلع جنرل سکریٹری جگویر نمبردار نے کہا کہ تمام کارکنوں کو متحد ہوکر بوتھ سے بوتھ جانا چاہیے اور بی جے پی کی عوام دشمن پالیسیوں کو بے نقاب کرکے پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کرنا چاہیے۔ آئندہ انتخابات کے پیش نظر بوتھ کمیٹی میں مضبوط لوگوں کو شامل کرنے کے لیے کام کریں۔ بوتھ کمیٹی میں خواتین کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی شرکت کو یقینی بنائیں گے۔

میٹنگ میں بنیادی طور پر فقیر چند ناگر، راجکمار بھاٹی ، پیتمبر شرما ، برج پال ،مہدی حسن ،عبدالحمید،انیس احمد ،ادریس قریشی،سنجے یادو،سمیت بیسویا، شاداب، انیتا چوہان وغیرہ نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details