اردو

urdu

ETV Bharat / state

No Confidence Motion شیخ عبداللہ کو کس نے گرفتار کیا، سچر کمیٹی رپورٹ کا کیا ہوا - لوک سبھا میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

لوک سبھا میں آج مودی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیا گیا جس میں اپوزیشن نے مودی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی ہے جبکہ بی جے پی نے بھی اس تحریک کے خلاف کانگریس پر تنقید کی۔ BJP's Nishikat Dubey speaks in Parliament

شیخ عبداللہ کو کس نے گرفتار کیا، سچر کمیٹی رپورٹ کا کیا ہوا
شیخ عبداللہ کو کس نے گرفتار کیا، سچر کمیٹی رپورٹ کا کیا ہوا

By

Published : Aug 8, 2023, 1:52 PM IST

Updated : Aug 8, 2023, 2:23 PM IST

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر بھارتی جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان نشی کانت دوبے نے اپنی تقریر میں کانگریس پارٹی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے نہ صرف راہل گاندھی اور ان کی والدہ سونیا گاندھی پر براہ راست حملے کئے بلکہ ان سبھی پارٹیوں کو تنقید کا ہدف بنایا جنہوں نے کانگریس کے ساتھ مل کر انڈیا نام کا اتحاد بنایا ہے۔ انہوں نے ایک ایک کرکے سبھی پارٹیوں کو یاد دلایا کہ کانگریس نے ماضی میں انہیں کس طرح سیاسی عتاب کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کے دور اقتدار میں بنائی گئی سچر کمیٹی کی رپورٹ کا کیا ہوا؟۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان نشی کانت دوبے نے تحریک عدم اعتماد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا نام سے متحد ہونے والی اپوزیشن پارٹیاں اصل میں کانگریس کی ستائی ہوئی ہیں لیکن یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ وہ بھاجپا کے خلاف کیوں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی اس لئے مودی نام پر معافی نہیں مانگیں گے کیونکہ مودی، نچلے طبقے کی ذات ہے۔

مزید پڑھیں: لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر بحث

دوبے نے نیشنل کانفرنس کے قائد ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو یاد دلایا کہ ان کے والد کو 1953 میں کانگریس نے ہی معزول کرکے گرفتار کیا تھا اور بائیس سال تک انہیں جیل میں رکھا گیا تھا۔ انہوں نے فاروق عبداللہ سے سوال کیا کہ وہ کس طرح اسی کانگریس کی قیادت مین بننے والے اتحاد کا حصہ بن گئے ہیں۔

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کو مخاطب کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ وہ مسلمانوں لی لیڈر شپ کے دعویدار ہیں اور مسلمانوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں لیکن ابھی پتہ نہیں کہ وہ کس سمت میں ہیں تاہم تحریک عدم اعتماد پر انہوں نے اپوزیشن کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اویسی کو کانگریس سے پوچھنا چاہئے کہ منموہن سنگھ کے دور میں سچر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں مسلمانوں کی اقتصادی اور تعلیمی زبوں حالی کی تصویر پیش کی گئی لیکن یہ پوچھا جانا چاہئے کہ اس رپورٹ کے بعد کانگریس نے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے کونسے کام کئے۔

دوبے کو ابتدا میں کئی منٹ تک اپنی تقریر شروع کرنے میں دشواری پیش آئی کیونکہ اپوزیشن کے اراکین شورو غل مچاتے رہے اور حکومت مخالف نعرے بازی کرتے رہے۔ نشی کانت نے کہا کہ راہل گاندھی کبھی پارلیمنٹ سے باہر تھے ہی نہیں کیونکہ گزشتہ اجلاس جب منعقد ہوا تو راہل گاندھی موجود تھے اور اب جب دوبارہ اجلاس منعقد ہوررہا ہے تو وہ ایوان میں موجود ہیں۔ اسلئے یہ شور مچانا کہ راہل گاندھی واپس آئے ہیں کوئی معنی نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی مودی ذات پر کئے گئے منفی تبصرے پر اسلئے معافی نہیں مانگنا چاہتے کیونکہ مودی، نچلے طبقے کی ذات ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ ساورکر نہیں ہیں کہ معافی مانگیں۔ یہ حقیقت ہے کہ راہل گاندھی ساورکر نہیں ہیں کیونکہ وہ ایسا نہیں ہوسکتے۔ ساورکر ایک عظیم شخصیت تھے جنہوں نے ملک کیلئے قربانی دی ہے۔ راہل گاندھی نے ساورکر کی معافی کا تزکرہ اس پس منظر میں کیا تھا کہ ساورکر نے جیل سے رہائی کیلئے انگریزوں کو معافی نامہ بھیجا تھا جس پر گانگریس آر ایس ایس کو ہدف تنقید بناتی ہے۔

دوبے نے سونیا گاندھی کا تزکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کو سیٹ کرنا چاہتی ہیں اور داماد کو بھینٹ کرنا چاہتی ہیں۔ دونے نے اس پس منظر میں دکن ہیرالڈ کیس کا تزکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے دور حکومت میں بے پناہ ترقی ہوئی ہے جس کا کانگریس تصور بھی نہیں کرتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو اس بات پر ملال ہے کہ عالمی سطح پر وزیر اعظم کو کیون پزیرائی مل رہی ہے۔

Last Updated : Aug 8, 2023, 2:23 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details