جے پی نڈا نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اور کانگریس کا دل شاہین باغ کے مظاہرین کے ساتھ ہے، انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت نے دہلی کے لیے کچھ نہیں کیا، مودی حکومت کے ذریعہ دیئے گئے پیسوں سے کچھ اسکولز تعمیر کرائے گئے تھے جس کی تصاویر دکھاکر کر اروند کجریوال انتخابی تشہیر کر رہے ہیں۔
بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نڈا نے کہا کہ دہلی حکومت نے اپنے پانچ برس میں کچھ نہیں کیا، دہلی میں صاف پانی، تازہ ہوا، سی سی ٹی وی، یمنا کی صفائی و ستھرائی کا وعدہ کی گیا تھا لیکن کسی بھی شعبے میں کوئی کام نہیں ہوا۔
مودی حکومت نے دہلی میں اسمارٹ اسکولز کے تعمیر کے لیے پیسے دئے تھے اور ان ہی پیسوں سے تعمیر کئے گئے اسکولز کی تصاویر دکھا کر اروند کجریوال انتخابی تشہیر کر رہے ہیں۔
نڈا نے کہا کہ دہلی کے اراکین پارلیمان نے دہلی کے سرکاری اسکولز کا جائزہ لیا، جائزہ کے دوران اسکولز کی خستہ حالی صاف طور پر نظر آئی، اسکولز کی عمارتوں کو پی ڈبلیو ڈی نے خطرہ قرار دیا، ان اسکولز کے طلبہ کے کھیل کود پر پابندی عائد ہے کیوںکہ اچھلنے یا کودنے سے عمارت مہندم ہو سکتی ہے۔