دارالحکومت دہلی میں آج صبح آٹھ بجے سے اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان ارون سنگھ نے پٹپڑ گنج اسمبلی حلقے میں اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
بی جے پی جنرل سکریٹری ووٹ دینے پہنچے - فروری 8 دہلی اسمبلی انتخابات
بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان ارون سنگھ نے دہلی کے پٹپڑ گنج اسمبلی حلقے کے ایک پولنگ اسٹیشن پر پہنچ کر حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
بی جے پی جنرل سکریٹری ووٹ دینے پہنچے
دہلی کے مشرقی علاقے پٹپڑگنج اسمبلی کے میور وہار فیز ون میں واقع اسٹیٹ کویڈ ہائر سیکنڈری اسکول میں ووٹ دینے پہنچے سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں دعوی کیا کہ 'بی جے پی اکثریت کے ساتھ فتح حاصل کرے گی۔'
ارون سنگھ نے کہا کہ 'ووٹ دینے کا تعلق کام سے ہے اور بی جے پی ہمیشہ ہی کام کو ترجیح دیتی آئی ہے۔ ہم نے اسی موضوع پر لوگوں سے ووٹ کی اپیل کی تھی حالانکہ انہوں نے حب الوطنی جیسے سیاسی موضوع کی اہمیت سے انکار بھی نہیں کیا۔'
Last Updated : Feb 29, 2020, 3:17 PM IST