اردو

urdu

ETV Bharat / state

Privilege Notice against Rahul Gandhi راہل گاندھی کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی کا نوٹس - لوک سبھا میں وزیراعظم نریندر مودی

بی جے پی کے رکن پارلیمان نشی کانت دوبے نے دعویٰ کیا کہ اگر کوئی یہ ثابت کرتا ہے کہ وزیراعظم مودی جی نے اڈانی کا ہوائی جہاز استعمال کیا تو وہ استعفیٰ دینے کے لیے تیارہیں۔ اس کے لیے ثبوت پیش کرنا پڑے گا۔ لوک سبھا میں دوبے کا راہل گاندھی کے وزیراعظم اور گوتم اڈانی سے متعلق بیان کے ایک دن بعد آیا۔

بی جے پی رکن پارلیمان نشی کانت دوبے نے راہل گاندھی کے خلافprivilege notice
بی جے پی رکن پارلیمان نشی کانت دوبے نے راہل گاندھی کے خلافprivilege notice

By

Published : Feb 8, 2023, 12:59 PM IST

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان نشی کانت دوبے نے لوک سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف بیانات دینے پر کانگریس کے رکن پارلیمان راہل گاندھی کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی کا نوٹس دیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمان کے وزیراعظم نریندر مودی کے دنیا کے امیر ترین کاروباری گوتم اڈانی سے مبینہ تعلقات سے متعلق بیان کے خلاف یہ نوٹس دیا گیا ہے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان نے پارلیمان کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ راہل گاندھی وزیراعظم پر لگائے گئے الزامات کے تمام ثبوت پیش کریں۔ راہل گاندھی نے جو بیان دیا ہے کہ غیر تصدیق شدہ اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔ اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ رکن پارلیمان کی بھی کوئی ذمہ داری ہوتی ہے۔ ان کے فرائض بھی ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اگر کوئی شخص ایوان میں موجود نہیں ہے تو اس کا نام نہ لیا جائے۔ اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ دوبے نے کہا کہ اب راہل گاندھی کو تمام ثبوت پیش کرنے چاہئیں۔ ورنہ وہ استحقاق کی خلاف ورزی کے تحت اپنی رکنیت سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ وزیر اعظم بننے کے بعد وزیراعظم مودی نے کبھی اڈانی کا ہوائی جہاز استعمال نہیں کیا۔ اگر کوئی ثابت کر دے تو میں اپنی رکنیت سے استعفیٰ دے دوں گا۔

نشی کانت دوبے نے کہا کہ صدر جمہوریہ ہند ایک قبائلی برادری سے تعلق رکھتی ہیں۔ انہوں نے پہلی مرتبہ ایوان میں تقریر کی۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ صدر جمہوریہ ہند کی تقریر پر بات چیت ہوتی لیکن راہل گاندھی نے وزیراعظم پر ذاتی حملے کیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائسنس پرمٹ کے اصول کے تحت کانگریس کے دور حکومت میں صرف چند لوگوں کو ہی الاٹمنٹ ملے۔ انہوں نے اس کا بھر پور فائدہ اٹھایا اور وہ امیر ہو گئے۔ مگر مودی کی حکومت میں تمام لوگوں کو ترقی کرنے کے یکساں موقع ملا رہا ہے۔

نشی کانت دوبے نے استحقاق کی خلاف ورزی کے نوٹس میں راہل گاندھی کے خلاف وزیر اعظم پر ذاتی حملے، گمراہ کن، ناشائستہ بیان دینے کے لئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی رکن پارلیمان نے الزام لگایا کہ کانگریس کے رکن نے کوئی پیشگی اطلاع دییے بغیر یہ تضحیک آمیز ریمارکس کیے۔ دوبے نے کہا کہ کانگریس کے رکن پارلیمان نے اپنے دعوؤں کو ثابت کرنے کے لئے کوئی'دستاویزی ثبوت'فراہم کیے بغیر وزیر اعظم کے خلاف کرونی کیپٹل ازم کے الزامات لگا کر لوک سبھا کو گمراہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Delhi Liquor Scam Case تلنگانہ کے وزیر اعلی کی بیٹی کویتا کے سابق سی اے گرفتار

انہوں نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف لگائے گئے الزامات کی حمایت میں کوئی مستند دستاویزات ایوان کے سامنے پیش نہیں کی گئیں۔ ایوان کی توہین کا ایک واضح معاملہ ہے۔ نشی کانت دوبے نے لوک سبھا کے اسپیکر کو بھیجی گئی اپنی نوٹس میں کہا کہ آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ برائے کرم راہل گاندھی جی کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی اور ایوان کی توہین کے لئے فوری کارروائی کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details