اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی تشدد کے ملزمین کو بخشا نہیں جائے گا: منوج تیواری - دہلی تشدد

شمال مشرقی دہلی کے رکن پارلیمان منوج تیواری نے آج تشدد زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران وہ گوکل پوری کے متاثرین سے ملے۔ ساتھ ہی مسلمانوں سے بھی ملاقات کی جنہیں آس پاس کے رہنے والے ہندو خاندانوں نے بچایا تھا۔

شمال۔ مشرقی دہلی کے رکن پارلیمان منوج تیواری
شمال۔ مشرقی دہلی کے رکن پارلیمان منوج تیواری

By

Published : Mar 4, 2020, 7:31 PM IST

اس موقع پر منوج تیواری نے کہا کہ 'یقیناً جس طرح سے تشدد کی یہ وارداتیں رونما ہوئی ہیں، اس نے بہت نقصان کیا ہے۔ سبھی ایجنسیاں باریکی سے جانچ کر رہی ہیں اور اس طرح کی واردات میں شامل کسی بھی ملزم کو بخشا نہیں جائے گا۔'

دیکھیں ویڈیو

منوج تیواری نے کہا کہ 'کیسے اتنے زیادہ تشدد کے باوجود گاؤں میں موجود ہندو خاندانوں نے ان لوگوں کی پوری طرح سے حفاظت کی۔'

منوج تیواری نے مزید کہا کہ 'تشدد جس طرح سے رونما ہوا اور جس منصوبہ بند طریقے سے ہوا ہے۔ اس میں بہت نقصان ہوا ہے۔ اس تشدد کے واقعے میں اب تک 48 لوگوں کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے، اس واقعے کی باریکی سے جانچ کیے جانے کی ضرورت ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'میں تشدد زدہ گوکل پوری علاقے میں گیا تھا، ان لوگوں نے انسانیت کی مثال پیش کی، دراصل گاؤں کے لوگوں نے وہاں رہنے والے مسلم خاندانوں کی نہ صرف جان بچائی بلکہ انہیں رہائش بھی دی۔'

پولیس کے ساتھ۔ ساتھ سکیورٹی ایجنسیاں غیر جانبداری سے اس کی جانچ کر رہی ہیں، اس کے لیے ہم نے انہیں پورا موقع دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details