اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی رہنما کی شرپسندوں نے پٹائی کی - بی جے پی رہنما ساجد علی

شمال مشرقی دہلی کے جعفرآباد علاقے کے بجرنگ بلی علاقے میں گذشتہ شب خوب ہنگامہ آرائی ہوئی۔

بی جے پی رہنما کی شرپسندوں نے پیٹائی کی

By

Published : Nov 22, 2019, 11:16 AM IST

بتایا جا رہا ہے کہ چند شر پسندوں نے بی جے پی کے ایک رہنما کے گھر جا کر نہ صرف ان کے لیے ناخوشگوار کلمات کا استعمال کیا بلکہ ان سے بی جے پی جھوڑنے یا داڑھی منڈوانے شرط رکھی۔

اطلاعات کے مطابق جعفرآباد علاقے کے رہنے والے ساجد علی بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقلیتی امور کے نائب صدر ہیں۔ نائب صدر ہونے کی حیثیت سے وہ پارٹی کے ہر سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔وہ پارٹی کے قومی سطح کے تقاریب میں بھی حصہ لیتے ہیں۔

بی جے پی رہنما کی شرپسندوں نے پیٹائی کی

ساجد علی کا کہنا ہے کہ دیر شب جب تمام لوگ سو چکے تھے وہ اس وقت بازار سے لوٹ رہے تھے اسی دوران چند شر پسند ان کی گلی میں پہنچے اور ان کے ساتھ بحث کرتے ہوئے ناشائستہ کلمات کا استعمال کرنے لگے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ شر پسندوں نے نہ صرف انہیں بلکہ وزیر اعظم، اور پارٹی کے دوسرے رہنماؤں کے لیے بھی نازیبا کلمات کا استعمال کیا۔


ساجد علی کا کہنا ہے کہ انہوں نے حالیہ دنوں میں علاقے کے بہت سے مسلم نوجوانوں کو بی جے پی میں شامل کروایا ہے اسی وجہ سے بہت سے لوگ ان سے خفا ہیں۔ انہوں نے شبہ ظاہر کیا ہےکہ کسی کے مشتعل کرنے پر شرپسندوں نے ان کے ساتھ مار پیٹ کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details