اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP Leader Shot Dead in Delhi دہلی میں بی جے پی رہنما کا گولی مار قتل - ڈی سی پی ایم ہرش وردھن

ضلع دوارکا کے مٹیالا روڈ پر جمعہ کی رات نامعلوم موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے بی جے پی کے ایک مقامی لیڈر کو گولی مار دی۔ زخمی حالت میں انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 15, 2023, 8:30 AM IST

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں شرپسندوں کے حوصلے بلند ہیں۔ مسلسل فائرنگ کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ جمعہ کی رات ایسے ہی ایک سنسنی خیز معاملے میں، نامعلوم موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے ضلع دوارکا کے مٹیالہ روڈ پر بی جے پی کے ایک مقامی لیڈر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ بدمعاشوں نے انہیں کئی گولیاں ماریں۔ مہلوک کی شناخت سریندر مٹیالا کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ نجف گڑھ ضلع کسان مورچہ کے صدر تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ واقعہ کے وقت وہ کارکنوں سے ملاقات کررہے تھے۔

دوارکا ضلع کے ڈی سی پی ایم ہرش وردھن نے بی جے پی لیڈر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی جائے وقوع پرجانچ کی جا رہی ہے۔ مٹیالا علاقے میں 60 سالہ سریندر مٹیالہ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کے وقت وہ اپنے دفتر میں موجود تھے۔ ملزمین کی گرفتاری کے لیے متعدد ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ سریندر مٹیالا کو گولی لگنے کے بعد شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔ دوسری جانب اطلاع ملتے ہی ضلع کی پی سی آر، مقامی پولیس اور آپریشن سیل کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرنے کے ساتھ ساتھ متوفی کے اہل خانہ اور ان کے جاننے والوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Gangwar in Tihar Jail تہاڑ جیل میں گینگسٹر پرنس کا قتل

ABOUT THE AUTHOR

...view details