دہلی۔غازی آباد سرحد پر بھگڈر جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جہاں سینکڑوں مزدور کچھ بسوں میں سوار ہونے کی کشمکش میں مصروف ہیں۔
دہلی میں مزدوروں کے ہجوم پر بی جے پی رہنما کا اظہار حیرت - مزدوروں کے ہجوم
دارالحکومت دہلی میں آج بھی غیریقینی صورتحال دکھائی دی جبکہ اکیس دن کا لال ڈاون نافذ ہونے کے بعد روزگار سے محروم ہزاروں افراد اپنے گھروں کولوٹنے کےلیے کوشاں ہیں۔
![دہلی میں مزدوروں کے ہجوم پر بی جے پی رہنما کا اظہار حیرت BJP leader sees mischief in large-scale exodus of migrant labourers in Delhi](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6583327-15-6583327-1585468920288.jpg)
دہلی میں مزدوروں کے ہجوم پر بی جے پی رہنما کا اظہار حیرت
بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش نے دہلی کے حالاب کو شرانگیزی سے تعبیر کرتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے واقعات بنگلور میں کیوں رونما نہیں ہو رہے ہیں جبکہ بنگلور سے تمل ناڈو اور چینائی سے آندھراپردیش کی سرحد بہت قریب واقع ہے۔
انہوں نے کہاکہ بعض قوتیں بھارت کو ہرانا چاہتی ہیں لیکن کورونا سے جنگ میں بھارت کی جیت ہوگی۔