اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کا گوڈسے پر بیان دینے پر کارروائی کا اشارہ - امت شاہ

مالیگاؤں بم دھماکے کی ملزمہ اور بھوپال سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار سادھوی پرگیہ سنگھ کے متنازع بیان کے بعد بی جے پی کے مزید دو اراکین پارلیمان نے مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کی حمایت کی۔

amit

By

Published : May 17, 2019, 5:37 PM IST

Updated : May 17, 2019, 5:54 PM IST

جس کے بعد بی جے پی کے صدر امت شاہ نے مداخلت کرتے ہوئے مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڑے اور کرناٹک سے رکن پارلیمان نلن کمار کے خلاف انظباطی کارروائی کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

امت شاہ نے کہا کہ'بھوپال سے پارٹی کی امیدوار سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور دیگر دو اراکین پارلیمان نے جو بیان دیا ہے، یہ ان کی ذاتی رائے ہے، اس سے پارٹی اتفاق نہیں رکھتی ہے۔'

بشکریہ ٹویٹر

ٹھاکر کے تبصرے کے بعد رکن پارلیمان ہیگڑے نے ٹویٹ کیا کہ'مجھے خوشی ہے کہ سات دہائی کے بعد آج کی نسل گوڈسے کے مسئلہ پر بات کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے گوڈسے پر نظریہ بدلنے پر زور دیا۔'

حالانکہ بعد میں ہیگڑے نے وہ ٹویٹ ہٹا لیا اور وضاحت پیش کی کہ ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا۔

رکن پارلیمان نلن کمار نے ٹویٹ کیا کہ'گوڈسے نے ایک کو مارا، قصاب نے 72 کو اور راجیو گاندھی نے 17000 کو مارا۔ اب آپ فیصلہ کیجیے کہ ان میں سب سے ظالم کون ہے؟'

جبکہ بعد میں انہوں نے اپنا پوسٹ ہٹالیا اور اپنے متنازع ٹویٹ کے لیے معافی مانگ لی۔

امت شاہ نے ٹویٹ کیا کہ'ڈسپلنری کمیٹی کو تینوں رہنماؤں سے جواب مانگ کر اس کی ایک رپورٹ دس روز کے اندر پارٹی کو دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔'

بشکریہ ٹویٹر
Last Updated : May 17, 2019, 5:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details