اردو

urdu

ETV Bharat / state

'خاموش رہ کر بے روزگاری کی حقیقت چھپا رہی ہے حکومت'

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بے روزگاری کے سلسلے میں مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے پر وہ سوالوں کا جواب نہیں دیتی اور خاموش رہ کر اصلیت پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا

By

Published : Jan 27, 2020, 5:22 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 4:06 AM IST

پرینکا گاندھی واڈرا نے ٹویٹ کیا ’بڑے بڑے نام اور اشہارات کا نتیجہ ہے، تین کروڑ 64 لاکھ بے روزگار لوگ۔ تبھی تو حکومت نوکری پر بات کرنے سے کتراتی ہے۔‘

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی ٹویٹ

بے روزگاری دور کرنے کے لیے حکومت پر وعدہ پورا نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے بے روزگاری سے جڑے اعدادو شمار کے سلسلے میں چھپی ایک خبر پوسٹ کی ہے، جس میں لکھا ہے کہ پانچ برس میں ملک کے سات اہم علاقوں میں 3.64کروڑ لوگ بےروزگار ہوئے ہیں۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ ’نوکریاں دینے کے تمام بڑے وعدوں کی حقیقت یہی ہے۔ ملک کے سات بڑے علاقوں میں تقریباً ساڑھے تین کروڑ لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔‘

Last Updated : Feb 28, 2020, 4:06 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details